قبل از مدت زمین مستعار واپس لینے کا حکم:
Question
زید نے عمر کو مکان بنانے کے لیے بطورِ عاریت ایک زمین دی، اور یہ کہا کہ بیس سال تک تم اس کو استعمال کرو، عمر نے کچا مکان بنایا، تین سال کے بعد زید عمر سے ناراض ہو گیا اور اس کو نکالنا چاہتا ہے، عمر اس کو دھوکہ سمجھتا ہے، اب اگر عمر اپنا مکان گرا دے تو زید سے نقصان لے سکتا ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
Answer
عمر زید سے نقصان لے سکتا ہے، فرض کریں اگر کھڑی عمارت بیس ہزار کی ہے اور گرانے کے بعد اس کا ملبا دس ہزار کا ہے، دونوں کے درمیان دس ہزار کا فرق ہے، یہ دس ہزار عمر زید سے لے سکتا ہے، ہاں اگر زمین فصل بونے کے لیے دی اور وقتِ معین سے پہلے مانگنا شروع کیا تو فصل کو پکنے تک رہنے دیں گے، اور تقاضا اور پکنے کے درمیان جتنے دن ہیں ان کا کرایہ زید عمر سے وصول کر سکتا ہے۔ کذا فی کتب الفقہ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue
For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.
Source: Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya — https://fduz.org/fatwa/2116
Fatawa SA: https://fatawa.co.za/fatwa/duzakariyya-2116