ایامِ قربانی میں زندہ جانور صدقہ کرنے کا حکم:

1 min readFatwa Vol 6 #160Urdu

Question

ایام قربانی میں اگر کوئی شخص زندہ جانور صدقہ کر دے تو قربانی کا وجوب ذمہ سے ساقط ہوگا یا نہیں؟

Answer

ایامِ اضحیہ میں قربانی کا وجوب ساقط ہونے کے لئے ذبح حیوان ضروری ہے ۔ جانور کے زندہ صدقہ کر دینے سے قربانی ادا نہیں ہو گی، کیوں کہ قربانی ایک مستقل عبادت ہے اور صدقہ اور خیرات علیحدہ ثواب کا کام ہے، اور ظاہر ہے کہ ایک عبادت ادا کرنے سے دوسری مستقل عبادت ادا نہیں ہوتی ۔ اس لئے صدقہ اور خیرات کرنے سے قربانی بھی ادا نہیں ہو گی جیسے صدقہ یا زکوۃ ادا کرنے سے نہ حج ادا ہوتا ہے اور نہ نماز ادا ہوتی ہے ۔ (فتاوی الشامی ٦/ ۳۱۳، ط: سعید) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.