عورت کا عورت کے سامنے سینہ کھولنے کا حکم:

2 min readFatwa Vol 7 #47Urdu

Question

بعض عورتیں دوسری عورتوں کے سامنے بے تکلف سینہ اور پستان کھولتی ہیں اور کہتی ہیں کہ یہ عورت کے حق میں ستر نہیں ہے کیا ایسا کرنا درست ہے یا مکروہ ہے یا ناجائز ؟ بینوا توجروا ۔

Answer

اگر سینہ کھولنے میں شہوت اور فتنہ یا لذت ہو تو نہیں کھولنا چاہیے، ہاں کبھی کبھی کھولنے کی ضرورت پڑتی ہے تو بقدرِ ضرورت کھولنے کی اجازت ہے، اور بلا ضرورت نہیں کھولنا چاہیے، فی زماننا فتنہ و فساد کے غلبہ کی وجہ سے کسی عورت کے سامنے سینہ کھول کر بے حیائی کا مظاہرہ بالکل نہیں کرنا چاہیے ۔
ملاحظہ ہو علامہ ابوبکر کاسانی رحمه الله بدائع الصنائع میں فرماتے ہیں:

وأما الثالث وهو بيان ما يحل من ذلك وما يحرم للمرأة من المرأة

فتنظر المرأة من المرأة إلى سائر جسدها إلا ما بين السرة والركبة لأنه ليس في نظر المرأة إلى المرأة خوف الشهوة والوقوع في الفتنة

حتى لو خافت ذلك تجتنب عن النظر. (بدائع الصنائع: ۵/۱۲٤، سعيد).

مذکورہ بالا عبارت سے پتا چلتا ہے کہ خوفِ فتنہ کی وجہ سے اجتناب کرنا چاہیے، اور آج کل فتنہ فساد کا غلبہ ہے ۔
صاحب ہدایہ رحمه الله فرماتے ہیں:

وتنظر المرأة من المرأة إلى ما يجوز للرجل أن ينظر إليه من الرجل لوجود المجانسة وانعدام الشهوة غالباً

وكذا الضرورة قد تحققت إلى الانكشاف فيما بينهن. (الهداية: ٤/۴۶۱). (وكذا في البحر الرائق: ۸/۲۱۹، ط: بيروت، وتبيين الحقائق: ٦/۱۸، ط: إمداديه ملتان).

صاحب ہدایہ کی عبارت سے بھی پتا چلتا ہے کہ عورتوں کے درمیان سینہ وغیرہ کھولنے کی ضرورت ہے اور فتنہ کا اندیشہ بھی نہیں ہے ہاں اگر ضرورت نہیں ہے اور خوفِ فتنہ بھی ہو تو نہیں کھولنا چاہیے ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.