مشہور چار فرشتوں کے نام کے معانی:

1 min readFatwa Vol 7 #197Urdu

Question

جبرئیل، میکائیل، اسرافیل اور عزرائیل ان ناموں کے معانی کیا ہیں، برائے مہربانی مطلع فرما کر اجر عظیم کے مستحق ہوں؟

Answer

سوال میں مذکورہ فرشتوں کے ناموں کے معنی امام سیوطی رحمہ اللہ نے "الدر المنثور" (
۱
/
۲۲۵
، ط: دار الفکر) میں عبد اللہ لکھے ہیں، لیکن اگر ان کو عربی کی طرف سے کھینچ لینے کی کوشش کریں تو جبر کے معنی ٹوٹے ہوے کو درست کرنا اور ایل اللہ کے معنی میں ہے یعنی جو ٹوٹنے والوں کو اللہ سے وحی لانے کے ذریعہ ملاتے ہوں، میکائیل ممکن ہے کہ اصل میں مہک اور ایل ہو مہک بمعنی نرم یعنی اللہ تعالی کی طرف سے نرمی اور رحمت والے کاموں پر مقرر، جیسے بادل، بارش اور اسرافیل اسراف اور ایل ہو کیونکہ جب وہ صور پھونکیں گے تو بہت اسراف اور زور کے ساتھ صور کی آواز نکلے گی جو دنیا کے نظام کو درہم برہم کر دے گی اور عزرائیل میں عزر کے معنی منع کرنا وہ موت کا پیغام لا کر آدمی کو دنیوی حرکت اور چلت پھرت سے منع کرتا ہے۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.