اولاد حاصل کرنے کے لیے وظیفہ:

2 min readFatwa Vol 8 #31Urdu

Question

میں پانچ سال سے شادی شدہ ہوں لیکن میری کوئی اولاد نہیں ، کافی علاج و معالجہ کرایا لیکن ڈاکٹر حضرات نے بتلایا کہ میرے مادہ منویہ میں کچھ کمزوری ہے۔ اب میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا کوئی دعا یا وظیفہ یا کوئی کھانے کی چیز ایسی ہے جس سے مجھے فائدہ ہو سکے اور اللہ تعالی میری امید کو بر آور بنا دے؟ بینوا توجروا۔

Answer

حصولِ اولاد کے لیے اللہ تعالی سے دعا اور ظاہری جسمانی علاج کے ساتھ ساتھ درجِ ذیل عمل مجرب ہے: ۱۔ اس آیتِ کریمہ کو خوب کثرت سے پڑھا کرے:
﴿رب هب لي من لدنك ذرية طيبة، إنك سميع الدعاء﴾ [ آل عمران: ۳۸].

اعمالِ قرآنی میں ہے: جس کو اولاد کی مایوسی ہو گئی ہو، اِس آیت کو پڑھا کرے، خداوند کریم اس آیت کی برکت سے فرزند صالح عطا فرمائے گا، ان شاء اللہ تعالی۔ (اعمالِ قرآنی، ص
۵٤
)۔
۲۔
﴿رب لا تذرني فرداً وأنت خير الوارثين﴾ [الأنبياء: ۸۹]،
روزانہ سو مرتبہ۔ جس کو اولاد سے مایوسی ہو گئی ہو اس آیت کو پڑھا کرے خداوند کریم اس کی برکت سے فرزندِ صالح عطا فرمائیں گے، ان شاء اللہ تعالی۔ (انوارِ شمسیہ، ص
۹٤
، و اعمالِ قرآنی، ص
۵٤
)۔
۳۔
﴿والسماء بنيناها بأيد وإنا لموسعون، والأرض فرشناها فنعم الماهدون﴾ [الذاريات: ٤۷، ٤۸]،

جس کو اولاد سے مایوسی ہو دو انڈے روز جوش کر کے اور پوست یعنی چھلکا دور کر کے ایک پر
﴿والسماء بنيناها بأيد وإنا لموسعون﴾،
اور دوسرے پر
﴿والأرض فرشناها فنعم الماهدون﴾،
لکھے، پہلا بیضہ مرد کھائے اور دوسرا بیضہ عورت کھائے، اسی طرح چالیس روز یہ ترکیب کرے اور اس درمیان میں قربت بھی کرتا جائے، ان شاء اللہ استقرارِ حمل ہوگا۔ (اعمالِ قرآنی،
۵٤
)۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.