صفائی کے لیے محترم شئی استعمال کرنے کا حکم:

2 min readFatwa Vol 8 #92Urdu

Question

بعض اشیاء کی صفائی کے لیے اشیائے خوردنی مثلاً: مکئی سے بنے ہوے کھانے یا دودھ وغیرہ کا استعمال مفید ہوتا ہے جیسے سفید جوتے اور بعض سفید چمڑے وغیرہ کی صفائی اسی سے ہوتی ہے جب کہ یہ کھانے کی محترم اشیاء ہیں تو کیا صفائی کی خاطر ان کا استعمال درست ہو گا یا نہیں ؟ بینوا توجروا۔

Answer

فقہائے کرام کی بعض عبارات سے مترشح ہوتا ہے کہ ہاتھوں کی صفائی کے لیے ستو، آٹا وغیرہ کا استعمال درست ہے اسی طرح دباغت کے لیے بھی اشیائے خوردنی کا استعمال جائز ہے بنا بریں صورتِ مسئولہ میں بھی مذکورہ بالا اشیاء کی صفائی کے لیے اشیائے خوردنی کا استعمال جائز اور درست ہے نہ یہ اسراف کے قبیل سے ہے اور نہ اس میں اہانت کا پہلو ہے، البتہ حتی الامکان جوتے کی صفائی اشیائے خوردنی سے نہیں کرنی چاہیے الا یہ کہ کوئی ضرورت ہو۔ ملاحظہ ہو فتاوی عالمگیری میں ہے:

ولو غسل يده أو رأسه بالنخالة أو أحرقها إن لم يبق فيها شيء من الدقيق وهي نخالة تعلف بها الدواب لا بأس به كذا في فتاوى قاضيخان وفي نوادر هشام رحمه الله سألت محمداً عن غسل اليدين بالدقيق والسويق بعد الطعام مثل الغسل بالأشنان فأخبرني أن أبا حنيفة رحمه الله لم ير بأساً بذلك وأبو يوسف رحمه الله كذلك وهو قولي كذا في الذخيرة. (الفتاوى الهندية: ۵/۳۳۷).
وكذا في البحر: وزاد بقوله: لتوارث الناس ذلك من غير نكير. (البحر الرائق: ۸/۲۰۹، دار المعرفة).
قال في حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح: ومن الدابغ الحقيقي الملح، وشبهه من كل ما يزيل النتن والرطوبة كما في القهستاني. (حاشية الطحطاوي، ص: ۱٦۷، ط: قديمي).
(وكذا في البحر الرائق: ۱/۹۹، كوئته، وفقه العبادات: ۱/٦۷).

خلاصہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کی جدید شکلیں بامِ عروج پر ہیں جس کی بنا پر ہر چیز کی صفائی کے لیے اس کے بالکل مناسب کریم، اسپرے، وغیرہ دستیاب ہیں، اُن کو استعمال کر کے اُن سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.