شکاری جانوروں میں زکوٰۃ کا حکم:

2 min readFatwa Vol 9 #249Urdu

Question

ایک شخص نے شکاری جانور مثلاً: (Eland) یعنی بڑا ہرن اور (Gemsbok) یعنی افریقی بڑا ہرن، خریدے، اب سوال یہ ہے کہ ان جانوروں پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں؟ نیز شکار کا فارم بہت وسیع ہے اس میں جانوروں کی تعداد بھی معلوم نہیں ہوتی، جانور پورے جنگل میں پھیلے ہوے ہوتے ہیں، اور ہمارے پہنچنے سے پہلے ہی بھاگ جاتے ہیں، لہٰذا ان کو گننا اور تعداد معلوم کرنا بہت مشکل ہے، اسی طرح صرف بڑے جانوروں کا شکار کیا جاتا ہے بچوں کا نہیں، تو زکوٰۃ کون سے جانور پر ہو گی؟ نیز بچوں کی قیمت کیسے متعین کی جائے گی؟
بينوا بالدليل توجروا بالأجر الجزيل.

Answer

مالِ تجارت پر زکوٰۃ واجب ہوتی ہے اور مالِ تجارت کا مطلب یہ ہے کہ آگے فروخت کرنے کی نیت سے خریدا ہو، اور فارم کے جانور فروخت کے لیے نہیں ہوتے یا تو سیر و سیاحت اور نظارہ کے لیے ہوتے ہیں یا شکار کے لیے ہوتے ہیں اور شکار کے جانوروں کو مالِ تجارت نہیں کہتے بلکہ ان کو قصائی کے جانوروں کی طرح ذبح کرنے کے لیے خریدا گیا ہے ان پر زکوٰۃ نہیں، ہاں شکار کے بعد جو قیمت حاصل ہو اس کو دوسری رقوم کے ساتھ ملا کر سال گزرنے زکوٰۃ ادا کرنی ضروری ہو گی ۔ ملاحظہ ہو صاحب ہدایہ فرماتے ہیں:

وإن اشترى شيئاً ونواه للتجارة كان للتجارة لاتصال النية بالعمل بخلاف ما إذا ورث ونوى التجارة، لأنه لا عمل منه ولو ملكه بالهبة أو بالوصية أو النكاح أو الخلع أو الصلح عن القود ونواه للتجارة كان للتجارة عند أبي يوسف رحمه الله لاقترانها بالعمل وعند محمد لا يصير للتجارة لأنها لم تقارن عمل التجارة وقيل الاختلاف على عكسه. (الهداية: ۱/۱۸۷، كتاب الزكاة، ط: المصباح).

بہشتی زیور میں مرقوم ہے:
جنگلی جانوروں پر جیسے ہرن وغیرہ زکوٰۃ فرض نہیں، ہاں اگر تجارت کی نیت سے خرید کر رکھے جائیں تو ان پر تجارت کی زکوٰۃ فرض ہو گی ۔ (بہشتی زیور، گیارہواں حصہ، ص ۱۱۱، ط: المکتبۃ المدنیۃ) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.