زہریلی گیس سونگھنے سے روزہ کا حکم:
Question
حشرات کو مارنے والی زہریلی گیس سونگھنے سے روزہ فاسد ہوگا یا نہیں؟
Answer
اگر بلا اختیار حلق میں چلی گئی تو روزہ فاسد نہیں ہوگا، ہاں اپنے اختیار سے حلق میں لینے سے روزہ فاسد ہو جائے گا ۔ ملاحظہ ہو در مختار میں ہے:
أو دخل حلقه غبار أو ذباب أو دخان، ولو ذاكراً استحساناً لعدم إمكان التحرز عنه، ومفاده: أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عوداً أو عنبراً له ذاكراً لإمكان التحرز عنه فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي. (الدر المختار: ۲/۳۹۵، سعيد).
مزید ملاحظہ ہو : (
درر الحكام شرح غرر الأحكام: ۱/۲۰۲، والجوهرة النيرة: ۱/۱۳۸).
عمدۃ الفقہ میں مذکور ہے: اور روزہ یا د ہوتے ہوے اپنے فعل سے قصداً دھواں اپنے اندر داخل کیا (یعنی منہ یا ناک کے ذریعہ سے پیٹ یا دماغ میں داخل کیا ) تو اس کا روزہ فاسد ہو جائے گا خواہ وہ دھواں کوئی سا بھی ہو، اگر چہ عود، عنبر ہی کا ہو اور دھوئیں کا اپنے اندر داخل کرنا خواہ کسی طرح سے بھی ہو حتی کہ بخور سلگایا اور اس کو اپنی طرف کیا اور روزہ یاد ہوتے ہوے اس کو ناک سے اوپر کھینچا تو اس کا روزہ فاسد ہو جائے گا، کیوں کہ اس سے بچنا ممکن ہے اور اس بات سے اکثر لوگ غافل ہیں اور اگر خود بخود اندر چلا جائے تو روزہ فاسد نہیں ہوگا ۔ (عمدۃ الفقہ: ۳/۳۰٤، کتاب الصوم) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue
For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.
Source: Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya — https://fduz.org/fatwa/3531
Fatawa SA: https://fatawa.co.za/fatwa/duzakariyya-3531