ہوائی جہاز میں سامان گم ہونے پر زیادہ رقم ملنے پر رقم کی زیادتی کا حکم:

2 min readFatwa Vol 9 #390Urdu

Question

امارات سے ایک شخص کا بیگ گم ہو گیا، دوسرے شخص کے اس بیگ میں دو کرتے تھے پھر جب قیمت واپس کی گئی تو اس شخص کو چار کرتوں کی قیمت دی گئی تواب چار کرتوں کی قیمت استعمال کرنا درست ہے یا نہیں؟ بینوا بالدلیل ۔

Answer

بصورتِ مسئولہ امارات اجیر مشترک کے حکم میں ہے کیوں کہ اجرت پر آدمی اور سامان کو ایک ملک سے دوسرے ملک پہنچاتی ہے، اور فقہ کے قاعدے سے اجیر مشترک کے پاس بلا کوتاہی سامان ضائع ہو جائے تو تاوان نہیں آتا، ہاں کوتاہی اور غفلت کی وجہ سے ضائع ہونے پر تاوان آتا ہے پھر اگر بیگ کے مالک نے فہرست میں انہیں اشیاء کا ذکر کیا تھا جو ضائع اور گم ہوئی تھیں اور امارات کمپنی نے اس کو زائد رقم ادا کی تو اس کا لینا اور استعمال کرنا جائز اور درست ہے، لیکن اگر بیگ والے نے زیادہ چیزیں لکھی، مثلاً دو کرتوں کی جگہ چار کرتے لکھے، تو زائد قیمت لینا جائز نہیں، اس کو صدقہ کر دینا چاہیے ۔ ملاحظہ ہو فتاوی ہندیہ میں مذکور ہے:

وحكم الأجير المشترك أن ما هلك في يده من غير صنعه فلا ضمان عليه في قول أبي حنيفة رحمه الله وهو قول زفر والحسن وإنه قياس سواء هلك بأمر يمكن التحرز عنه كالسرقة والغصب أو بأمر لا يمكن التحرز عنه كالحرق الغالب والغارة الغالبة والمكابرة وقال أبو يوسف ومحمد إن هلك بأمر يمكن التحرز عنه فهو ضامن وإن هلك بأمر لا يمكن التحرز عنه فلا ضمان كذا في المحيط، وبعضهم أفتوا بالصلح عملاً بالقولين

وبقولهما يفتي اليوم لتغير أحوال الناس وبه يحصل صيانة أموالهم كذا في التبيين. (الفتاوى الهندية: ٤/۵۰۰).

فتاوی محمودیہ میں مرقوم ہے: اگر دھوبی کی بے پر واہی سے کپڑا گم ہو گیا تو اس کا ضمان لینا درست ہے لیکن اگر دھوبی بے اختیار تھا اور یک دم پانی زیادہ آگیا اور کوشش کے باوجود حفاظت نہ کر سکا تو اس پر ضمان نہیں ۔ (فتاوی محمودیہ: ۱۲/۳٦٤، ط: محمودیہ) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.