جدید تحقیق کے اعتبار سے کوے کی اقسام:
Question
جدید تحقیق کے اعتبار سے کوے کی اقسام:
Answer
جدید تحقیق کے مطابق کوے کی کل چھ قسمیں ہیں:
(۱) nutcracker، یہ شمالی امریکہ، ایشیا اور یورپ میں پایا جاتا ہے، اس کی اصل غذا غلہ ہے، نیز چھوٹے چھوٹے جانور بھی کھاتا ہے ۔
(۲) magpie، یہ کیڑے مکوڑے، پرندوں کے انڈے، پتے، پھل وغیرہ مخلوط غذا کھاتا ہے ۔
(۳) scrub jay، یہ صرف پودے اور پتے کھاتا ہے ۔
(٤) jackdaw، یہ یورپ اور مشرقی ایشیا میں پایا جاتا ہے اور مخلوط غذا کھاتا ہے ۔
(۵) raven، یہ کینیڈا اور شمالی افریقہ میں پایا جاتا ہے، اس کی غذا درخت کے پتے، پھل اور چھوٹے پرندے وغیرہ ہیں ۔
(٦) rook، یہ یورپ میں دست یاب ہوتا ہے ۔ (مستفاد از انکاٹا) ۔
مذکورہ بالا اقسام میں سے جن کی غذا پتے، پودے، پھل وغیرہ ہیں تو ان کا کھانا حلال ہوگا، اور جو مخلوط غذا کھاتے ہیں ان کا کھانا مکروہ ہوگا، دجاجۃ مخلاۃ کی طرح، ان میں سے ایک قسم jay میں شامل ہے وہ صرف مردار کھاتا ہے اور شکاری جانوروں کے ساتھ رہ کر شکار کا گوشت کھاتا ہے لہذا اس کا کھانا بالکل حرام ہے ۔
فائدہ: فقہاء جس کو عقعق کہتے ہیں وہ magpie ہے ۔
الغداف:
raven،
وهو المعروف عند أهل اللغة بالأبقع
، جس کے پیٹ یا سینہ اور پشت پر سفیدی ہوتی ہے ۔
jay:
طائر كالغراب أبو زريق.
rook:
الغداف، غراب القيظ
، rookery
موضع تتولد فيه الغدفان أو جماعة من الغدفان
۔
jackdaw:
الزاغ الزرعي. غراب الزيتون.
راجع: (رد المحتار: ۲/۵۷۰، سعيد، وإعلاء السنن: ۱۷/۱۷٤، وقاضيخان على هامش الهندية: ۳/۳۵۷).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue
For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.
Source: Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya — https://fduz.org/fatwa/2360
Fatawa SA: https://fatawa.co.za/fatwa/duzakariyya-2360