صانعہ نام رکھنے کا حکم:

1 min readFatwa Vol 7 #229Urdu

Question

میرا نام صانعہ رکھا گیا ہے کیا یہ نام صحیح ہے اور رکھنا درست یا نہیں؟ نیز اس کا معنی کیا ہے؟

Answer

صانعہ اچھا نام ہے اور یہ نام رکھنا درست ہے اس کے چند اچھے معانی ہیں: (۱) ہر کام بہترین طریقہ پر انجام دینے والی ۔ (۲) احسان کرنے والی ۔ (۳) بہترین طریقہ پر بچوں کی نگہداشت اور پر ورش کرنے والی ۔
ملاحظہ ہو تاج العروس میں ہے:

صنع: صنع إليه معروفاً

وقال الراغب: الصنع: إجادة الفعل، وكل صنع فعل، وليس كل فعل صنعاً، ولا ينسب إلى الحيوانات والجمادات، كما ينسب إليه الفعل. (تاج العروس: ۲۱/۳٦۳).
قال في لسان العرب: واصطنعتك لنفسي: قال ابن الأثير: هذا تمثيل لما أعطاه الله من منزلة التقريب والتكريم والاصطناع افتعال من الصنيعة وهي العطية والكرامة والإحسان. (لسان العرب: ۸/۲۰۸).
القاموس المحيط
میں ہے:

وصنعة الفرس: حسن القيام عليه صنعت فرسي صنعاً وصنعة. (القاموس المحيط، ص ۹۵٤).
ولتصنع على عيني
۔ لفظ صنعت سے اس جگہ مراد عمدہ تربیت ہے جیسے عرب میں صنعت فرسی کا محاورہ اسی معنی میں معروف ہے کہ میں نے اپنے گھوڑے کی اچھی تربیت کی ۔ (معارف القرآن:
٦
/
۸٤
) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.