قرآنِ کریم میں مور کا پر رکھنے کا حکم:

1 min readFatwa Vol 7 #289Urdu

Question

مور کا پر قرآن شریف میں رکھنا کیسا ہے؟

Answer

مور ایک حلال اور طیب جانور ہے اور اس کا پر بھی پاک ہے بنا بریں بطورِ تزیین رکھا جائے تو چنداں حرج نہیں ہے ۔ قرآن شریف کی تزیین جائز ہے ملاحظہ ہو الجوہرۃ النیرۃ میں ہے:

ولا بأس بتحلية المصحف ونقش المسجد والزخرفة بماء الذهب لان المقصود بذلك التعظيم والتشريف. (الجوهرة النيرة: ۲/۳۸٤، مكتبه إمداديه، ملتان).
وقال في الهداية: ولا بأس بتحلية المصحف لما فيه من تعظيمه. (٤/٤۷٤، مسائل متفرقة).

امداد الفتاوی میں مرقوم ہے: سوال: پرِ طاؤوس کا مصحف میں رکھنا کیسا ہے؟
الجواب: چونکہ کوئی امر مانع نہیں، لہذا جائز ہے ۔ (امداد الفتاوی:
٤
/
۵۹
، مکتبہ دار العلوم کراچی) ۔
مزید ملاحظہ ہو : (خیر الفتاوی:
۱
/
۲٦۲
، مکتبہ امدادیہ ملتان) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.