سلسلہ چشتیہ اور نقشبندیہ سے متعلق کچھ سوالات:

5 min readFatwa Vol 8 #184Urdu

Question

(۱) نقشبندی سلسلہ اور باقی سلسلے جاننے کے لیے کون سی کتابیں مفید ہیں۔ (۲) سلسلوں کے اصل وظائف کون سے ہیں؟ (۳) مرشدِ عالم کے جانشین کون ہیں؟ (٤) اصلی اور نقلی پیر کو جاننے کا کیا طریقہ ہے؟ بینوا توجروا۔

Answer

سلسلے کے جاننے کے لیے حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی رحمه الله کی دو کتابیں بہت مفید ہیں: (۱) ضیاء القلوب۔ (۲) کتاب ارشادِ مرشد۔ ان دونوں کتابوں کو کلیاتِ امدادیہ میں جمع کر دیا گیا ہے۔
حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمه الله لکھتے ہیں:
اور جتنے سلسلے ولایت کے ہیں سب بواسطہ اہل بیت کے آں حضرت ﷺ تک پہنچتے ہیں، چنانچہ نقشبندیہ کے ایک سلسلہ میں حضرت جعفر صادق اور دوسرے میں حضرت علی رضی الله عنه اور حضرت حسین رضی الله عنه و حضرت زین العابدین و حضرت محمد باقر و حضرت موسی کاظم و حضرت علی بن موسی، اور سلسلہ قادریہ میں حضرت حسن رضی الله عنه اور حضرت حسن مثنی و حضرت سید عبد اللہ محض اور سلسلہ چشتیہ میں حضرت علی رضی الله عنه اور سلسلہ سہروردیہ میں حضرت علی موسی رضا واقع ہیں۔ پس یہ سب سلاسل اہل بیت کے ہیں،
فهذه السلاسل كشجرة طيبة أصلها ثابت وفرعها في السماء تؤتي أكلها كل حين بإذن ربها. (
امداد الفتاوی:
٦
/
۱۳۹
)۔
(۲) کا جواب:
ظ
سلسلہ نقشبندیہ کے وظائف:
کلمہ استغفار: روزانہ سو مرتبہ:
أستغفر الله تعالى ربي من كل ذنب وأتوب إليه.

درود شریف: روزانہ سو مرتبہ:
اللهم صلي على سيدنا محمد وعلي آل سيدنا محمد وبارك وسلم عليه.

کلمہ تمجید: روزانہ سو مرتبہ:
سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر.
آخر میں صرف ایک مرتبہ:
ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم.
پڑھا کریں۔ (انوارِ شمسیہ، ص
۱۰٦
)۔

ظ
سلسلہ قادریہ کے وظائف:۔
استغفار روزانہ سو مرتبہ:
أستغفر الله تعالى ربي من كل ذنب وأتوب إليه.

درود شریف: روزانہ سو مرتبہ:
اللهم صل على سيدنا محمد وآله وعترته بعدد كل معلوم لك.

نفی و اثبات: روزانہ سو مرتبہ: (ذکر ناسوتی)
لا إله إلا الله.

مجرد اثبات: روزانہ سو مرتبہ: (ذکر ملکوتی)
إلا الله.

مراقبہ قلبی: روزانہ سو مرتبہ: (ذکر قلبی)
الله.

اسمِ ذات لسانی: روزانہ سو مرتبہ: (ذکر جبروتی)
الله، الله.

اسم ذات لسانی: روزانہ سو مرتبہ: (ذکر لاہوتی)
هو، هو.

اسمِ ذاتِ لسانی: روزانہ سو مرتبہ: (ذکر مرکب، ذکر عروجی)
الله هو، الله هو.

اسمِ ذاتِ لسانی: روزانہ سو مرتبہ: (ذکر غیر مرکب، ذکر تنزلی)
هو الله، هو الله.

ذکر لسانی روزانہ سو مرتبہ: (ذکر تضرعی)
أنت الهادي أنت الحق ليس الهادي إلا هو. (
انوارِ شمسیہ، ص
107
)۔

ظ
سلسلہ چشتیہ کے وظائف:
ذکر جہری نفی و اثبات اور اسمِ ذات کے بیان میں مع ان بارہ تسبیح کے جو حضراتِ چشتیہ کی معمول ہیں۔
ان بارہ تسبیحوں کے ذکر کا طریقہ یہ ہے کہ تہجد کی بارہ رکعتیں چھ سلاموں سے پڑھی جائیں اور ہر رکعت میں تین تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے اور نہایت خشوع و خضوع سے تین مرتبہ یا پانچ یا سات بار ہاتھ اٹھا کر:
اللهم طهر قلبي. الخ.
پڑھے اور توبہ و استغفار کے بعد:
أستغفر الله تعالى ربي من كل ذنب وأتوب إليه
، اکیس بار پڑھ کر درود شریف

تین بار عروج و نزول کے طریقہ پر پڑھے اور چار زانو بیٹھ جائے اور داہنے پاؤں کے انگوٹھے اور اس کے پاس والی انگلی سے رگِ کیماس کو مضبوط پکڑے اور اپنے دونوں ہاتھ زانو پر رکھ دے اور قبلہ رو ہو جائے اور لا الہ کہتے وقت کلمہ شہادت کی انگلی اٹھاوے اور الا اللہ کہتے وقت انگلی کو رکھ دے اور اپنے کو ساکن و مطمئن رکھے اور خلوصِ نیت اور خوش الحانی سے اعوذ اور بسم اللہ کہ کر:
لا إله إلا الله محمد رسول الله
تین بار اور کلمہ شہادت ایک بار پڑھے۔
اس کے علاوہ بہت ساری تفصیلات ہیں ان کو جاننے کے لیے ضیاء القلوب (
۱۵
) کا مطالعہ کیا جائے۔
(۳) کا جواب: مولانا غلام حبیب نقشبندی کے جانشین نہ مولانا ذو الفقار صاحب ہیں اور نہ مولانا اسماعیل واڈی صاحب ہیں بلکہ ان کے جانشین ان کے اپنے بیٹے ہیں جو چکوال میں قیام پذیر ہیں۔
(٤) کا جواب: جو متبع سنت مرشد ہوا اور اپنے شیخ کی تعلیمات کی خدمت کر رہا ہو۔
وظائف مذکورہ لکھنے سے نہیں سیکھے جا سکتے بلکہ کسی مرشد کامل کی تعلیم سے حاصل ہو سکتے ہیں ہر ایک سلسلہ کے مرشدین دنیا کے ہر حصہ میں پائے جاتے ہیں ہمارے اکابر دیوبند اکثر چشتی سلسلہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.