جماعت کا مقررہ وقت ہونے کے بعد امام کے انتظار کا حکم:

2 min readFatwa Vol 9 #156Urdu

Question

اگر جماعت کا مقررہ وقت ہو چکا اور امام حاضر نہیں ہے تو کتنی دیر انتظار کرنا چاہیے؟

Answer

اقامت شروع کرنے میں امام کی کچھ رعایت کرنی چاہیے، حضرت بلال رضی الله عنه نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے تشریف لانے پر اقامت شروع فرماتے، ہاں امام کو کچھ تاخیر ہو جائے تو نماز شروع کی جا سکتی ہے، ایک مرتبہ حضرت بلال رضی الله عنه نے حضرت ابوبکر صدیق رضی الله عنه کو امامت کے لیے آگے کیا اور ایک مرتبہ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی الله عنه کو آگے کیا تھا۔ البتہ مناسب یہ ہے کہ ایک دو منٹ انتظار کیا جائے۔

عن جابر بن سمرة قال: كان بلال يؤذن ثم يمهل فإذا رأى النبي ﷺ قد خرج أقام الصلاة. (سنن أبي داود، رقم: ۵۳۷، باب في المؤذن ينتظر الإمام).
وعن سهل بن سعد الساعدي رضي الله عنه، أن رسول الله ﷺ ذهب إلى بني عمرو بن عوف ليصلح بينهم فحانت الصلاة فجاء المؤذن إلى أبي بكر فقال: أتصلي للناس فأقيم قال نعم، فصلى أبو بكر

(صحيح البخاري: ۱/۹٤، رقم: ٦۷٤، ط: فيصل).

کتاب الفتاوی میں مذکور ہے:
سوال: جہری نمازوں میں نائب امام کو امام صاحب کا کتنی دیر تک انتظار کرنا چاہیے؟
جواب: رسول اللہ ﷺ نے ہدایت دی ہے کہ اقامت میں امام کی رعایت ہونی چاہیے، یعنی امام کے آنے پر اقامت کہی جائے، لیکن اگر امام معمول کے وقت پر نہ آئے تو نماز شروع کی جا سکتی ہے، چنانچہ خود رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں ایک بار آپ ﷺ کو آنے میں تاخیر ہوئی تو حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کو آگے بڑھایا اور ایک بار حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ کو، موجودہ دور میں مسجدوں میں اوقات نماز متعین ہوتے ہیں، اگر مقررہ وقت پر امام صاحب نہ پہنچیں تو مناسب ہے کہ ایک دو تین منٹ انتظار کیا جائے، اگر زیادہ تاخیر ہو تو نائب امام نماز پڑھا دے تاکہ لوگوں کے لیے باعثِ زحمت نہ ہو۔ (کتاب الفتاوی: ۲/۳۰۱)۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.