صلاۃِ معکوس اور اس کا حکم:
Question
بعض آدمی کہتے ہیں کہ تم صلاۃِ معکوس پڑھا کرو، تو صلاۃِ معکوس کسے کہتے ہیں؟ اس کا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا۔
Answer
تربیت الطالبین میں فقیہ الامت حضرت مفتی محمود حسن صاحب رحمہ الله لکھتے ہیں:
صلاۃِ معکوس کہتے ہیں کہ بعض آدمی چھت میں رسی باندھ کر اس میں پیر باندھ کر الٹے لٹک کر اپنا معمول ذکر پورا کرتے ہیں، یہ صلاۃِ معکوس ہے آپ اس کو اختیار نہ کریں، قوارع وہ آیات جن میں قیامت کا تذکرہ، دنیا کے ٹوٹنے، پھوٹنے، اور خدا کے سامنے پیش ہونے کا تذکرہ ہو اور نا فرمانوں کے لیے تہدید ہے جیسے سورۃ القارعہ۔ (تربیت الطالبین، ص ۱۱۷)۔
القول الجمیل میں حضرت شاہ ولی اللہ محدثِ دہلوی رحمه الله فرماتے ہیں:
وللچشتية صلاة تسمى صلاة المعكوس، لم نجد من السنة ولا أقوال الفقهاء ما نشدها به فلذلك حذفناها والعلم عند الله. (شفاء العليل ترجمه القول الجميل، ص ۸٦، ط: رحمانيه).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue
For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.
Source: Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya — https://fduz.org/fatwa/3427
Fatawa SA: https://fatawa.co.za/fatwa/duzakariyya-3427