ایمیزون پر ائم تجارت کا حکم:

2 min readFatwa Vol 9 #446Urdu

Question

ایمیزون (Amazon) ایک آن لائن دکان ہے جس میں انٹرنیٹ کے ذریعہ تجارت ہوتی ہے، یہ بڑے مارکیٹ کی طرح ہے اور ہر قسم کی اشیاء فروخت ہوتی ہیں، اس میں ایک اسکیم ہے کہ اگر گاہک ماہانہ ۹۹ ڈالر ادا کرے گا تو اس کو درجِ ذیل مراعات اور سہولیات دی جائیں گی:
۱ ۔ چھوٹی چھوٹی چیزوں کی دلیوری فری ہو گی ۔
۲ ۔ بڑی اشیاء کی دیلوری میں کافی رعایت دی جائے گی ۔
۳ ۔ اشیائے خوردنی میں دیلوری بہت مختصر وقت میں ہو گی ۔
٤ ۔ بعض چیزیں انہیں گاہکوں کے لیے مخصوص ہوں گی ۔
۵ ۔ جب کسی چیز پر رعایتی قیمت ہو گی تو یہ گاہک مقدم ہوں گے ۔
٦ ۔ ایمیزون کتب خانہ سے ماہانہ ایک کتاب مفت میں پڑھنے کی اجازت ہو گی ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ اس کو ایمزون پر ائم (Amazon Prime) کہتے ہیں، کیا ایسا معاملہ جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا ۔

Answer

بصورتِ مسئولہ اِس عقد کا خلاصہ یہ ہے کہ ماہانہ ۹۹ ڈالر کے بدلہ میں مذکورہ بالا مراعات اور سہولیات دی جائیں گی، یعنی مراعات اور سہولیات کے احسان کو ۹۹ ڈالر کے ساتھ مشروط کیا ہے، اس کو تبرعِ مشروط کہتے ہیں، اس کا جواز احادیث، فقہاء کرام اور اکابر کی عبارات میں مصرح ہے ۔ بنا بریں مذکورہ بالا معاملہ جائز اور درست ہے ۔ دلائل کی تفصیل کے لیے فتاوی دار العلوم زکریا، جلدِ پنجم کا مطالعہ مفید ہے ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.