رضا نام کا صحیح تلفظ:
Question
میرا نام رضا ہے یہ راء کے زبر کے ساتھ ہے یا زیر کے ساتھ، جب کہ عام طور پر لوگ زبر کے ساتھ رضا کہتے ہیں تو یہ درست ہے یا نہیں؟
Answer
رِضا یہ عربی لفظ ہے اور عربی میں راء کے زیر کے ساتھ آتا ہے راء کا فتحہ صحیح نہیں ۔ یہ اسم مصدر ہے اس کے معنی خوشنودی اور خوشی اور راضی ہونا ہے۔
ہاں عرف میں لوگ اردو میں بولتے وقت اعراب کا زیادہ لحاظ نہیں کرتے اس وجہ سے بولتے وقت رَضا زبر کے ساتھ ٹھیک ہے اس کو غلط نہیں کہیں گے، عربی کے بے شمار الفاظ ایسے ہیں جو اردو زبان میں مستعمل ہیں لیکن اعراب میں تلفظ درست نہیں ہے، اگر چہ اردو میں صحیح اور ٹھیک ہیں۔ مثلاً فلاں کا یہ موقَف ہے، فلاں کو یہ منصَب حاصل ہوا، فلان اپنے مقصَد میں کامیاب ہوا، فلاں کو بہت خزانہ حاصل ہوا، یہ الفاظ عربی میں کسرہ کے ساتھ صحیح ہیں، لیکن اردو میں زبر کے ساتھ مستعمل ہیں، اور مستقبل اردو میں کسرہ کے ساتھ مستعمل ہے اور عربی میں فتحہ کے ساتھ بھی آتا ہے۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue
For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.
Source: Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya — https://fduz.org/fatwa/2798
Fatawa SA: https://fatawa.co.za/fatwa/duzakariyya-2798